ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کویت میں فکری نشست میں فکر انگیز لیکچر
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیراہتمام ’’میثاق مدینہ اور بین الاقوامی دساتیر کے تقابلی جائزہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ فکری نشست میں اپنے لیکچر میں کہا کہ میں نے دنیا کے تمام جدید دساتیر کا گہرا اور تقابلی مطالعہ کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ دستورِ مدینہ ایک ایسا ماڈرن آئین ہے جس نے کرہ ارض میں پہلی بار بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا تصور دیا اور بین المذاہب رواداری کے راہ نما اصول متعین کئے۔
آج کے جملہ ماڈرن دستور، دستورِ مدینہ کے بارہ سو سال بعد وجود میں آئے اس لئے یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ دستور مدینہ انسانی حقوق کا تصور دینے والا بانی و موجد دستور ہے۔ دستورِ مدینہ اسلام اور پیغمبرِ اسلام کی اعلیٰ و ارفع تعلیمات کا ملخص ہے آپ ﷺ نے دستورِ مدینہ کے ذریعے مختلف الخیال مذاہب و طبقات کے نمائندوں کو سیاسی اعتبار سے مل جل کر رہنے کی اخلاقی بنیادیں فراہم کیں۔ دنیا آج جس سماجی انتشار، عدمِ مساوات، عدمِ برداشت اور ظلم و جبر کے عفریت میں مبتلا ہے اس کا حل دستورِ مدینہ کے 750 الفاظ میں موجود ہے۔
فکری نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر Mohammad Totonchi، سفیر جمہوریہ بینن H.E Moudjaïdou Soumanou Issoufou، سفیر بیلجیئم H.E Christian Dooms، سفیر سری لنکا H.E Kaandeepan، سفیر تنزانیہ H.E Muhammad Saad Shoaib Musa، سفیر آسیان H.E Dr. Pornehai Danvivathanit، سفیر گنی H.E Alhassane Cisse، HOD Muhammad Bilal Saqlan، سفیر تشاڈ H.E Brahin Choueb Adam، فکری نشست میں ترکیہ، بلغاریہ، چائنہ، بنگلہ دیش، گونیا، تاجکستان، سمیت 60 سے زائد اعلیٰ سفارتی حکام، عہدیداروں، سینئر سفارتی عملہ، ہیڈ آف چانسلرز، امریکن ایسوسی ایشن کے نمائندوں، مختلف اداروں کے سربراہان، تاجروں، سماجی و معاشی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کے میزبان گلف کمپنی کے سربراہ اور کویت میں 5 سفارت خانوں کے اعزازی نمائندے ڈاکٹر مصطفیٰ یعقوب بھبھانی تھے۔ اس کے علاوہ لوکل کویتی احباب کی ایک بہت بڑی تعداد نمایاں تھی جن میں شامل کچھ بڑے نام جناب السید احمد الحداد، السید ڈاکٹر عزیر، السید ڈاکٹر حسن کمال، السید زید الجطیلی ابو لُولُو سفارتکار، السید مھندس وائل بھبھانی، اُستاد سعود النجادہ المحامی، السید مھندس خالد معراج، السید عبدالکریم الھندال ابو خالد المحام، السید محمد الرومی، اسید دکتور مساعد الفضلی، السید ڈاکٹر عزیز الکیانی، السید طارق عبدالغفار، السید کریم الدرویش۔ دکتور مریم بوشہری تھے۔
فکری نشست کے اختتام پر سفراء اور خصوصی طور پر شریک مہمانوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دستورِ مدینہ کے حوالے سے فکر انگیز تحقیق کو سراہا اور ان کی معلومات اور اندازِ بیان کی تعریف کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنزانیہ کے سفیر کو یادگاری شیلڈ اور پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا مونومنٹ منہاج القرآن کو بھی پیش کیا۔ ڈاکٹر مصطفیٰ یعقوب بھبھانی، الشیخ السید دعیج العلی الصباح نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو ان کے فکر انگیز لیکچر پر مبارکباد دی اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔
فکری نشست کا اہتمام پاکستان عوامی سوسائٹی کی طرف سے کیا گیا جس میں عطاء الٰہی نے فعال کردار ادا کیا، قاری عبدالرشید نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی، فکری نشست کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ ڈاکٹر مصطفیٰ یعقوب بھبھانی نے غزہ کے مظلوم و محکوم لوگوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی کی درخواست کی۔ کانفرنس کی صدارت الشیخ السید دعیج العلی الصباح نے کی۔
مثالی انتظامات پر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے شاہد وسیم، وکالت چودھری، میاں اشفاق، ملک اشفاق، رضوان بھٹی، ملک فیاض فوجی کے حسنِ انتظام کو سراہا گیا۔
تبصرہ