منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت کو اپنے بندوں کے وہ امور بہت زیادہ پسند ہیں جو مستقل ہوں، اللہ کے اولیاء اسقامت اور اعتدال والے ہوتے تھے وہ اپنے اوقاتِ کار کو 4 حصوں میں تقسیم کرتے تھے، (جس میں ایک حصہ اللہ کی خاظر یعنی عبادات، دینی معاملات، ایک حصہ روزگار، ایک حصہ فیملی اور سوشل لائف، اور ایک حصہ نفس یعنی آرام وغیرہ کا ہوتاہے) یعنی اولیاء و صالحسین زندگی کے تمام امور میں اعتدال کا دامن تھامے رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو مجلس آپ کو اللہ، اس کے رسولﷺ اور آخرت کی یاد دلائے وہ خیر کی مجلس ہے ایسی مجالس میں وقت بسر کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی تجدیدی تحریک ہے اس تحریک کا عالمگیر کام علم، شعور، آگہی، حکمت، دانش اور تدبر سے عبارت ہے۔ آپ لوگ مستقل مزاجی کے ساتھ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے پیغام امن و محبت کو لوگوں تک پہنچائیں اور آنے والی نسلوں کی فکری اور اَخلاقی و رُوحانی اِصلاح کا فریضہ سرانجام دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
کنونشن میں ذمہ داران نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کو سراہتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹریشنل نے کام میں مزید بہتری کے حوالے سے ہدایات دیں۔
میلاد کانفرنس میں ظل حسن، اویس اعجاز، احمد جاوید، حسنات ہاشم، خرم شبیر، علامہ عبدالرشید شریفی، نواز کیانی، سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی NEC، بارسلونا کی LEC کے ذمہ داران قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔
تبصرہ