حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی اتباع اللہ رب العزت کی اطاعت ہے: شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری

Shaykh Hammad Mustafa Almadni adressing Minhaj Youth Leauge India

صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام ’’عقیدۂ اسلامیہ (اعتدال اور جدت کا حسین امتزاج)‘‘ کے موضوع پر منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اِسلامی عقائد کا حسن اور انفرادیت ہے کہ یہ ہر طرح کے اِفراط و تفریط سے پاک ہیں۔ یہ انسان کی سوچ، فکر اور طبیعت میں اعتدال اور میانہ روی کو فروغ دیتے اور اسے ہر طرح کی انتہا پسندی اور منفی رُجحانات سے نجات دلاتے ہیں۔ اسلامی عقائد پر ایمان لانے اور تعلیماتِ اِسلام پر عمل پیرا ہونے والا انسان سب کے لیے نفع بخش اور مفید ہوتا ہے اور معاشرے کی ترقی اور بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے اِسلامی عقائد پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی اِطاعت اللہ رب العزت کی اطاعت ہے۔ حضور علیہ الصلوۃ و السلام کی سیرت و سنت ایک کامل نمونۂ حیات اور اُسوۂ حسنہ (role model) ہے، جس کی پیروی، اطاعت اور اتباع کرنا ہمارے لئے لازم اور واجب ہے۔ اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مطہرہ اور سیرت طیبہ کی پیروی کو اپنی پیروی قرار دیا اور حضور علیہ الصلوۃ و السلام کی سیرت و سنت اور اسوہ کی ضمانت اور گواہی دی کہ یہ کامل و اکمل، اجمل اور لائقِ تقلید اور واجب الاطاعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر ہم اغیار کی پیروی کرنا چھوڑ دیں اور آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی سیرت طیبہ، سنت مطہرہ، اخلاق، عادات، طور اَطوار اور سفر و حضر کی بدرجہ اتم پیروی کریں اور انہیں اپنی زندگیوں پر نافذ کریں تو بطور قوم ہماری زندگیوں کے حالات بہت بہتر ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی یوتھ کے لیے یہی پیغام ہے کہ ہم زندگی کے ہر گوشے اور پہلو میں آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی پیروی کریں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کو عملی طور پر اپنی زندگیوں پر نافذ کریں، اور اپنے کلام، گفتگو اور طور طریقوں میں اعتدال، نرمی اور امن پسندی پیدا کریں۔

آن لائن سیمینار میں انڈیا بھر سے تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران و وابستگان (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Shaykh Hammad Mustafa Almadni adressing Minhaj Youth Leauge India

Shaykh Hammad Mustafa Almadni adressing Minhaj Youth Leauge India

Shaykh Hammad Mustafa Almadni adressing Minhaj Youth Leauge India

Shaykh Hammad Mustafa Almadni adressing Minhaj Youth Leauge India

تبصرہ