منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام حضور فرید ملت رحمتہ اللہ علیہ کے 50ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب

Urs Fareed e Millat in Greece

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام 13 مئی بروز ہفتہ بعداز نماز عصر تا مغرب منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنزن یونان میں حضور فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کے 50ویں سالانہ عرس مبارک پر محفل نعت و ختم پاک کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز ملک نسیم اقبال نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد ناصر اکبر قادری (ناظم منہاج نعت کونسل)، استاد محمد لطیف، راجہ احتشام، واجد علی قادری، عنصر علی قادری، محمد اقبال اور محمد ندیم گجر نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ جبکہ نقابت کے فرائض (شاعر منہاج یونان) علامہ حاجی بشیر عاصی نے ادا کیے۔ خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد نواز ہزاروی نے حضور فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام حاجی جاوید اقبال کی زیرسرپرستی اور محترم غلام عباس مصطفوی ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔ پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Urs Fareed e Millat in Greece

تبصرہ