کینیڈا: صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا شبِ برأت کے حوالے سے منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب

Hammad Mustafa Qadri addressing Shab e Barat gathering

"شبِ توبہ، احادیث نبویﷺ کی روشنی میں" کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ شبِ برأت میں اللہ کی بخشش و مغفرت، توبہ اور رحمت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں۔ اب یہ ہمارے ذمہ ہے کہ ہم پروردگار عالم کی بارگاہ میں توبہ کرکے اس کی رحمتیں سمیٹیں۔ اللہ رب العزت اس شبِ برأت میں عطا کر دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ عزم کرنا ہوگا کہ ہم اللہ کی بارگاہ میں رجوع کریں گے، آج کے بعد ہم معصیت اور گناہ کے راستے کو ترک کردیں گے، نیکیوں کی وادیوں میں داخل ہوجائیں گے اور اس راستے پر ثابت قدمی اختیار کریں گے۔ شعبان کی پندرھویں شب اللہ کی رحمت اپنے جوبن پر ہوتی ہے اور یہ اعلان ہوتا ہے کہ ہے کوئی بخشش چاہنے والا کہ میں اسے بخش دوں، ہے کوئی سوال کرنے والا کہ میں اسے عطا کر دوں۔

شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج یوتھ لیگ یورپ، منہاج مسلم جنریشنز، منہاج القرآن یوتھ لیگ انٹرنیشنل اور جملہ منتظمین کو آن لائن سیمینار کے انعقاد پر خصوصی مُبارکباد دی۔

منعقدہ آن لائن سیریز میں دنیا بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران و کارکنان، رفقاء و وابستگان اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Hammad Mustafa Qadri addressing Shab e Barat gathering

تبصرہ