منہاج القرآنانٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے موقعہ پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن جاپان کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی اور انڈین کمیونٹی کے احباب نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز سید طیب شیرازی کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت محمد اکرام بار نے حاصل کی۔
صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امتِ مسلمہ کے لئے خدمات، منہاج القرآن کی رفاقت کی اہمیت اور اس دور میں منہاج القرآن کے مثبت کردار پر مدلل اور پُراثر خطاب کیا جسے شرکاء مجلس نے بہت سراہا۔ بعد ازاں منہاج القرآن کے سینئر رفیق اکرام بار نے بھی اتحادِ امت کے حوالے سے خوبصورت گفتگو کی۔
تقریبِ میں درود و سلام کی گونج میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور آپکی درازئ عمر اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
تقریب میں جاوید خان، سید مطاہر حسین شاہ، حاجی وارث محمود، اعجاز احمد، ملک ممتاز احمد، محمد خالد علی، محمد امین خان، ابوذر چیمہ، غلام مصطفےٰ، اقرار حسین، نعمان اعجاز، معاذ اعجاز، محمد عون، محمد علی اور دیگر عہدیداران کے ساتھ این پی او جاپان اور این ای سی جاپان کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ