منہاج القرآن شیواء آنسن ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیواء میں ہفتہ روز 8 واں حلقۂ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ نائب ناظم نظامت تربیت مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور علامہ محمود مسعود نے آنلائن تربیتی گفتگو کی۔
امیر منہاج ایشین کونسل محمد جمیل قادری اور صدر منہاج ایشن کونسل علی عمران نے خصوصی شرکت کی۔ حلقۂ درود و فکر میں کثیر تعداد میں احباب شریک ہوئے اور انفرادی اور اجتماعی طور پر درود شریف پڑھا گیا۔ محمد اشفاق اور معاذ اعجاز نے جاپان سے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی۔
علامہ محمود مسعود نے تنظیم کو شاندار انتظامات پر خصوصی مبارکباد دی۔ نشست کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔
تبصرہ