جاپان (کازوشی سائتامہ): منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام پندرہ روزہ محفلِ درود و فکر - چوتھا پروگرام

Mahfil e Durood o Fikr

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام پندرہ روزہ محفل درود و فکر کا چوتھا پروگرام مورخہ 25 دسمبر 2022 کو سائتامہ کن کازوشی میں منعقد ہوا، جس میں رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا جس کا شرف سیّد احسان رسول نے حاصل کیا۔ بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی جس کی سعادت سیّد لئیق شیرازی اور سیّد احسان رسول نے حاصل کی۔ ہدیۂ نعت کے بعد حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل مناقب پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مختصر دورانیہ کا خطاب پلے کیا گیا۔

منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت تربیت علامہ منہاج الدّین قادری نے بھی لائیو خطاب کیا اور انہوں نے بھی اسی موضوع کو اپنے خطاب کی بنیاد بناتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللّٰہ تعاٰلٰی عنہ ہر وقت آقا کریم ﷺ پر تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیّار رہتے تھے اور اس وارفتگی اور محبّت ہی کا تقاضا تھا کہ غارِثور میں قیام کے دوران آقا کریم ﷺ کی جملہ توجہات کا مرکز و محور بلا شرکت غیرے حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللّٰہ تعاٰلٰی عنہ رہے اور اسی فیضان کا اثر تھا کہ آقا کریم رؤف الرحیم ﷺ کے دنیا سے پردہ فرما جانے کے بعد بڑی شدّت سے نمودار ہونے والے فتنوں کا خلیفۂ المسلمیںن حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللّٰہ تعاٰلٰی عنہ نے انتہائی کمال اور احسن طریقے سے قلع قمع کیا۔ چنانچہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کا دارومدار پیارے آقا کریم ﷺ کی ذات بابرکات کے ساتھ جڑ جانے میں ہے۔ آخر میں علّامہ منہاج الدّین قادری نے دعا فرمائی۔ 11 دسمبر سے 25 دسمبر تک تقریباً 123761 مرتبہ پڑھا گیا درود پاک آقا کریم ﷺ کی بارگاہِ بے کس پناہ میں پیش کیا گیا۔ جس کے بعد حاضرین کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا۔

Mahfil e Durood o Fikr

Mahfil e Durood o Fikr

Mahfil e Durood o Fikr

تبصرہ