منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 53 ویں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے علامہ محمود احمد نے ’’اسلام کا معنی و مفہوم کیا ہے؟‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا اسلام کا لفظ س، ل، م، سَلَمَ سے نکلا ہے۔ اس کے لغوی معانی بچنے، محفوظ رہنے، مصالحت اور امن و سلامتی پانے اور فراہم کرنے کے ہیں۔ حدیث نبوی میں اس لغوی معنی کے لحاظ سے ارشاد ہے: الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ منْ لِّسَانِه وَيَدِه. ’’بہتر مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔‘‘
حلقۂ درود میں منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران، باجی عشرت فاطمہ اور ملک الرحمن نے آن لائن شرکت کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حلقۂ درود کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ کی سعادت نعمان اعجاز نے حاصل کی۔ آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درود و سلام کے بعد دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔
تبصرہ