منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام درس نظامی الشہادۃ الثانویہ، الشہادت العالیہ، الشہادت العالمیہ کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقسیمِ انعامات کی تقریب کی صدارت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کی اور خصوصی خطاب کیا۔
شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے ’’علم کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے علم کی تقسیم کو اپنی طرف منسوب کیا ہے۔ اگرہم علم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کی پہلی شرط عاجری اور انکساری ہے، جب انسان عاجزی اور انکساری کے ساتھ حصول علم کی راہ کی جدوجہد کرتا ہے تو اللہ سبحان وتعالیٰ اس شخص کو اپنے علم سے نوازتا ہے۔ اگر ہم علم حاصل کرنا چاہتا ہے تو ہمیں اس شخص کی طرح جدوجہد سے گزرنا پڑتا ہے جس طرح سمندر کی گہرائیوں سے جدوجہد کرکے ہیرے اور جواہرات حاصل کیے جاتے ہیں۔
تقریب میں بلال اوپل، میاں عمران الحق، اویس اعجاز، سید محمود شاہ، ڈاکٹر عُرفان ظہور احمد، حافظ سجاد احمد، شفقت ریاض، علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الازہری، چوہدری محمد ایوب، علامہ محمد اشتیاق الازہری، فیض عالم قادری، حسن بوستان، منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے طلباء و طالبات، والدین اور دیگر نے شرکت کی۔
تبصرہ