منہاج القرآن انٹرنیشنل اقیقے چلی اور علی مسجد مال کوریانو میں پہلا حلقہ درود و فکر کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی میزبانی طلعت چیمہ اور علی عمران بھٹی چئیرمین AUTOS MALL COREANO نے کی۔ پروگرام میں علامہ غلام مرتضٰی علوی ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ویڈیو لنک کے ذریعے درس قرآن دیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ اور بندے کے تعلق چار جہات پر مشتمل ہوتا ہے، پہلا طبقہ وہ ہے جو اللہ سے دنیا طلب کرتا ہو۔ دوسرا طبقہ وہ ہے جو اپنے مالک سے دوزخ سے نجات اور جنت کا سوال کرتا ہے۔ پہلے دونوں طبقے عبادت کے بدلے دنیا یا آخرت کا سودا کرتے ہیں، یعنی تاجر ہیں لیکن تیسرا طبقہ وہ ہے جو اپنے خالق و مالک کی رضا چاہتا ہے۔ چوتھا طبقہ وہ ہے جو نہ دنیا چاہتا ہے نہ جنت کا سوال کرتا ہے بلکہ اپنے رب کے مکھڑے کا طالب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا کے طلب گاروں کا ہر فعل صرف اور صرف اللہ اور رسول ﷺ کی خوشنودی کیلئے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اللہ کی رضا کے طالب بندہ بننے کی ضرورت ہے۔
اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت احمد حسن سلہری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی نے حاصل کی۔ محمد توقیر قادری سیکرٹری فنانس منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی نے نعت خوانی کی۔
بعدازاں شرکاء مجلس نے مل کر اجتماعی درود پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ محفل کا اختتام علامہ غلام مرتضٰی علوی کی دعا سے ہوا۔ آخر میں شرکاء نے کھڑے ہو کر سلام پیش کیا، جس کی سعادت خالد محمود ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی نے حاصل کی۔
رپورٹ: احمد حسن سلہری
تبصرہ