دبئی: شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے دعائیہ تقریب

دعائیہ تقریب شہدائے ماڈل ٹاؤن

منہاج القرآن دبئی ٹیم کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد 18 جون 2022ء کو ہوا، جس کی میزبانی کا شرف رفاقت علی منہاس نے کی۔

دعائیہ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا، جس کے بعد مرکزی نظامت تربیت کے رہنماء علامہ منہاج الدین قادری نے آنلائن خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں آثار صحابہ اور آئمہ امت کے اطوار کو پیش رکھتے ہوئے مشن کی عظمت و حقانیت سیر حاصل گفتگو کی۔

شہدائے ماڈل ٹاؤن کی عظمتوں کو سلام عقیدت فخر زمان عادل نے پیش کیا۔ عبدالقیوم نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ہمت و جذبے کو سلام پیش کیا اور اسے مصطفوی معاشرے کے قیام کا سنگ میل قرار دیا۔

دعائیہ تقریب میں محمد گلفام، محمد فاروق سمیر نعیم اور افضال قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس کے بعد درود و سلام بھی پیش کیا گیا۔ محفل کی نقابت سجاد قادری نے کی۔ آخر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

دعائیہ تقریب شہدائے ماڈل ٹاؤن

دعائیہ تقریب شہدائے ماڈل ٹاؤن

تبصرہ