جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصیٰ میں خواتین کے لیے درس قرآن کی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی صدر محترمہ عظمیٰ طارق نے خطاب کیا۔ درس قرآن کی نشست کی صدارت محترمہ صفیہ نے کی، منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی سیکرٹری جنرل محترمہ جویریہ سجاد نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں کوبلنز و گردونواح سے خواتین کی بڑی تعداد اور فیملیز شریک ہوئیں۔
محترمہ عظمیٰ طارق نے درس قرآن میں ’’تفسیر سورۃ الفاتحہ‘‘ کے موضوع پر مدلل، علمی و فکری اور تفیسری و تحقیقی گفتگو کی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں پیس یوتھ لیگ کے صدر راشد منہاس و فیملی نے اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں درس قرآن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین نے منہاج ویمن لیگ جرمنی کی صدر محترمہ عظمیٰ طارق، محترمہ صفیہ اور منتظمین کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ