میسی ساگا: شہدائے ماڈل ٹاون کی یاد میں دعائیہ تقریب

Call for justice on Model Town Massacre case

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام جامع المصطفیٰ میسی ساگا میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید، نائب صدر غلام سرور، منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر علامہ احمد اعوان، منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاون کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ شہداء کے انصاف کے لیے اشرافیہ اور حکمران پہلے دن سے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اٹھ سال گزرنے کے بعد شہداء کے ورثاء انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے تمام تر نظریں عدلیہ پر ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن آج بھی ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تقریب میں تلاوت و نعت کے بعد آخر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی۔

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

Call for justice on Model Town Massacre case

تبصرہ