منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام بارسلونا میں منعقدہ 3 روزہ ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے اختتامی سیشن میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے نفس اور شیطان کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نفس اور شیطان انسان کے دو بڑے دشمن ہیں، جن کو پہچان کر قابو پانا کامیابی ہے۔
انسان کو سب سے پہلے دھوکہ دینے والا نفس ہے، جس کے بعد نفس اپنے حملوں سے انسان کو متکبر بھی بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفس کا علاج اخلاص میں ہے۔ انہوں نے سسٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نفس کیخلاف اپنے اخلاص اور کردار کے اعلیٰ پن سے ہمیں شیطانی حملوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ نفس کیخلاف اچھی صحبت میں رہ کر اپنے دین اور اخلاص کی حفاظت کریں۔ اخلاص میں مزید ترقی کرنی ہیں تو شیخ الاسلام کا خطاب سنیں اور آپ کی کتب پڑھیں، کیونکہ کتاب اور خطاب بھی ایک صحبت ہے۔ اگر آپ نے نفس کیخلاف شیطانی حملوں پر قابو پا لیا تو آپ کا اخلاص مزید اعلیٰ ہوتا چلا جائے گا۔
’’التربیہ کیمپ‘‘ کے آخر میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے منہاج ویمن لیگ، منہاج سسٹرز کی یورپی تنظیمات کو ان کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے منہاج ویمن لیگ یورپ اور منہاج سسٹرز کو کامیاب ’’التربیہ کیمپ‘‘ منعقد کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
تبصرہ