منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام سپین کے شہر بادالونا میں 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کی آخری نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کی سعادت قاری خضر نقشبندی نے حاصل کی۔ اس کے بعد حافظ قاری عطاء المصطفٰی نقشبندی نے نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ یہ کورس حافظ محمد موسٰی ( شاگرد رشید حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر قادری) نے کروایا حافظ محمد موسٰی نے نوجوان نسل کو حضور شیخ الاسلام کا پیغام دیا کہ منہاج القرآن کا مقصد ہی یہی ہے کہ لوگوں کے تعلق کو قرآن کے ساتھ جوڑا جاۓ قدیر احمد اعوان ( صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا سپین) اور قاری عطاء المصطفٰی نقشبندی (ڈائیریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا سپین) نے حافظ محمد موسٰی کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ