ڈبلن: منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام محفل ’’شب معراج‘‘

minhaj ul quran ireland

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام انوارِ مدینہ مسجد ڈبلن میں محفل شب معراج کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن لندن کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر علامہ محمد صادق قریشی نے واقعہ معراج کی فضیلت و اہمیت اور مقام مصطفیؐ پر نہایت مدلل اور ایمان افروز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معراج کی رات اللہ تعالی نے حضور نبی اکرمؐ کو اپنی ذات، صفات، افعال، اسماء، ظاہر اور باطن میں ایسا مظہر اتم بنا دیا کہ بس معبود اور عبد کا فرق باقی رہا۔ حضور عبد رہے اور وہ معبود رہا۔ اللہ تعالیٰ نے معراج کی شب اپنے خالق و مخلوق کے فرق کو باقی رکھا اور باقی سارے فرق مٹا دیئے۔

آپ نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ کی ذات امت مسلمہ کے ایمان کا مرکز و محور اور حقیقی اساس ہے۔ امت مسلمہ کی بقاء سلامتی اور ترقی کا راز ہی اس امر میں منحصرہے۔ آج اگر ہم اپنی عظمت رفتہ کا وقار پھر سے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عشق رسولؐ اپنے دلوں میں بسا نا ہوگا۔

اس سے پہلے انوارِ مدینہ مسجد کے امام و خطیب علامہ امام جمیل نے معزز مہمان علامہ محمد صادق قریشی کو خوش آمدید کہا۔ محفل کی نظامت کے فرائض علامہ محمد عدیل نے ادا کیے۔ محفل کا آغاز حافظ تنویر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ثناء خوان مصطفیؐ میں ڈاکٹر گلزار احمد، سید سجاد شاہ گیلانی، رضوان احمد طور، محمد اسلم اور علی بٹ قادری نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

بچوں میں محمد ہادی نے شب معراج کی فضیلت اور اس میں کی جانے والی عبادات پر مختصر روشنی ڈالی۔ آخر میں تمام عشاقان مصطفیٰؐ نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر تمام امت مسلمہ، وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

محفل میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان کے علاوہ دیگر فرزندان اسلام اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

minhaj ul quran ireland

تبصرہ