منہاج سسٹرز لیگ ڈنمارک کی ٹیم نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ خصوصی تربیتی و روحانی نشست کا انعقاد کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک زون ون کے صدر سید محمود شاہ، منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ادھورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو معاشرتی ترقی میں نمایاں مقام دیا ہے۔ اسلام ہی نے خواتین کے حقوق کا اصل محافظ ہے۔ انہوں نے ڈنمارک میں منہاج سسٹرز لیگ کے کام پر پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے تربیتی گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تجدیدی کام بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ قائد روحانی طور پر شیخ کا درجہ رکھتے ہیں۔ اگر آپ اپنے شیخ کی توجہ چاہتی ہیں تو بغیر کسی لالچ کے منہاج القرآن میں آئیں جو بھی کام ملے اپنی سعادت سمجھ کر کریں۔
آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈنمارک میں منہاج ویمن لیگ و سسٹرز لیگ کے تنظیمی، دعوتی اور تحریکی کام پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
اس سے پہلے منہاج سسٹر لیگ نے دف کے ساتھ نعت ’’طلع البدرعلینا‘‘ پڑھتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ نشست کا باقاعدہ آغاز منہاج القرآن کی ہونہار طالبہ حافظہ فاطمہ زاہد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ سسٹر لیگ کی سسٹرز آنسہ فلیشہ شاہ اور محترمہ تزکیّٰ شاہ نے دف کے ساتھ ثناء خوانی کی۔
پروگرام میں منہاج ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر محترمہ بشریٰ نے استقبالیہ پیش کیا۔ محترمہ شمسہ نور نے نقابت کی۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج ویمن لیگ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نارتھ ویسٹ کی صدر محترمہ انیسہ شاہین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ: صدف شمس
ناظمہ نشر واشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک
تبصرہ