شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کویت کے عہدیداروں نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں ’’میرا قائد میری کہانی‘‘ بیان کرتے ہوئے الحاج عبد الرؤف بھٹی نے بتایا کہ تحریک اور قائد تحریک کی والہانہ عقیدت و محبت نے انہیں 54 سال کی عمر کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ثناء خواں بنا دیا جس کا وہ جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔
اس موقع پر منہاجین علامہ محمد عدنان نے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اظہار خیال میں شیخ الاسلام کی دین اسلام کی علمی اور عملی خدمات کو اجاگر کیا۔
علامہ شاہد طفیل ڈار نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ شیخ الاسلام نے زندگی کے تمام شعبہ جات میں اعلٰی خدمات اور کارہائے نمایاں کے ساتھ ساتھ اپنے تلامذہ کو بڑی محنت سے نکھارا ہے۔ پروگرام میں شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ