منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست

شب برات

منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ محمود مسعود قادری نے شبِ برات کی مناسبت سے توبہ کے موضوع پرآنلائن ویڈیو لیکچر دیا، اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے توبہ اور صالحین کے معولات بارے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ توبہ ایک درجہ ہے، جس کو انسان کے جسم کے ہر اعضاء پر لوگو کرنا ہے۔ انسانی جسم گناہوں کا مجموعہ ہے، اس لیے آج ہمیں سب کو اجتماعی طور اللہ کے حضور توبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے منہاج القرآن جاپان کی طرف سے نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی مبارک آیات اور نعت رسول مقبول ‎ﷺ سے کیا گیا۔

پروگرام میں ناگویا سے حافظ عبدالمصطفی القادری نے بھی خصوصی شرکت کی اور اظہار خیال بھی کیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے رفقا اور مقامی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ نشست کا اختتام دعا سے ہوا۔

شب برات

شب برات

شب برات

شب برات

شب برات

شب برات

شب برات

تبصرہ