اوسپیتالیت: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ورکرز کنونشن میں خطاب

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام اوسپیتالیت سٹی میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی رہنماء اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم اور امن کے فروغ کی تحریک ہے۔ جو پوری دنیا میں اسلام کے پر امن اور ترقی پسند تشخص کو اجاگر کر رہی ہے، اللہ رب العزت کا شکر اور شیخ الاسلام کی تربیت ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان جیسے باکردار اور جرات مند کارکن کسی تحریک کے پاس نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی سب سے بڑی علمی اور تجدید احیائے اسلام کی تحریک ہے جو دنیا کے سو سے زائد ممالک میں اتحاد و یکجہتی، امن و محبت اور علم کی شمع روشن کر رہی ہے یہ ہماری خوش نصیبی ہے ہم اتنی عظیم تحریک کے ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ وابستگی اور محبت تقاضا کرتی ہے کہ کبھی بھی محبوب کا در نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اس دور میں اللہ کی عظیم نعمت ہے جو لوگوں کے دلوں کو محبت و الفت کی طرف لا رہی ہے۔

اللہ تعالی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مصطفوی مشن کے لیے چنا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں شیخ الاسلام کا دست و بازو بن کر مشن کی ترویج و اشاعت کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

ورکرز کنونشن میں پاکستان اوور سیز کمیونٹی کے چیئرمین سید ذوالقرنین شاہ، ظل حسن قادری (صدر یورپین کونسل)، حسنات مصطفی یاشمی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، خرم شبیر نائب صدر، محمد اقبال چوہدری، سید رفاقت حسین شاہ، فہیم انصاری، قدیر احمد اعوان، انجم شہزاد صاحبہ (صدر ویمن لیگ سپین)، محمد صہیب (صدر یوتھ لیگ)، دانش سلیم (صدر ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین)، عاطف احتشام (صدر ایم کیو آئی دراساناس) و دیگر اعلی سطحی عہدیداران اور رفقاء وابستگان نے شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عظیم الشان ورکر کنونشن کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کو مبارکباد پیش کی اور جملہ فورمز کی کارکردگی کو سراہا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ