منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار کا انعقاد بمبے گرل ریسٹورینٹ ایتوان (سیول سٹی) میں کیا گیا، جس میں مختلف دینی، سیاسی، طلباء، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام میں انٹرنیشنل انٹرچینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر MR Mun ,Yong-jo نے بھی شیخ الاسلام کی عالمی انسانی خدمات کو سراہا اور پاکستان سے خاص محبت کا اظہار بھی کیا۔
تقریب میں سماجی راہنما صوبہ خان، صدر پاکستان تحریک انصاف عبدالجبار بیگ، معروف صحافی شارق سعید، سابقہ صدر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن حافظ وحید نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی علمی و تجدیدی دینی عالمی خدمات کو سراہا۔
اس سے پہلے پروگرام میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت حافظ فیصل نے حاصل کی اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم حافظ اطہر، جواد احمد اور فیصل یعقوب نے پیش کیں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا محترم شہزاد علی بھٹی نے ڈاکٹر محمد
طاہرالقادری مدظلہ العالی کی تاریخی خدمات پر گفتگو اور ان کو خراج تحسین پیش کیا
اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شرکاء کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی
قومی وبین الاقوامی خدمات پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔
اس موقع پر نقیب محفل محمد عقیل مجاہد جنرل سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا
نے ڈاکٹر کی دہشتگردی کے خلاف لکھی گئی مطبوعات اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے منفرد
تعلمی ڈگری پروگرامز کے حوالے سے گفتگو کی۔
بعدازاں امیر منہاج ایشین کونسل محترم چوہدری جمیل قادری نے خصوصی خطاب اور اختتامی
دعا کی۔ کورونا ایس اوپیز کے تحت محدود طور پر پروگام کا انعقاد کیا گیا، آخر میں
شیخ الاسلام کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا۔
تبصرہ