آفن باغ: قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاوالدین القادری الگیلانی البغدادی کی صاحبزادی مرحومہ کے لیے تعزیتی ریفرنس

طاہرعلاوالدین

منہاج القران انٹر نیشنل اوفن باخ جرمنی کے زیراہتمام 8 جنوری 2022ء کو شہزادہ غوث الوریٰ اور تحریک منہاج القران انٹرنیشنل کے روحانی سرپرست اعلی حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاوالدین القادری الگیلانی البغدادی قدس سرہ العزیز کی چھوٹی صاحبزادی حضرت بی بی جان رحمۃ اللہ علیہا کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں تلاوت قرآن مجید، قرآن خوانی، محفل درود پاک اور محفل ذکر و نعت شامل تھی۔

پروگرام کا انعقاد جامع مسجد بیت الصبور میں کیا گیا، اس موقع پر حافظ قاری شوکت حسین اعوان نے تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت ابرار قادری اور اشفاق احمد نے حاصل کی۔ جرمنی ویورپ کے معروف نعت خواں رانا آصف علی قادری نے خوبصورت کلام پیش کیا۔ پروگرام میں حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بھی دکھایا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں سید افضال حسین شاہ نے سلام عقیدت پیش کیا۔ آخر میں علامہ حافظ شوکت حسین اعوان نے حضرت بی بی جان رحمۃ اللہ علیہا کے بلندی درجات کے لیے دعا کرائی۔ جس کے بعد تمام حاضرین کو لنگر غوثیہ پیش کیا گیا۔

اس بابرکت وباسعادت محفل کے روح رواں حاجی محمد افضل قادری نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ اس محفل کے انعقاد میں لالہ عمر حیات، مرزا صغیر احمد، الیاس چیمہ، اعجاز گل، فخرالدین خان اور مرزا فیصل صغیر نے بہت تعاون کیا جبکہ محفل میں نقابت کے فرائض فاروق قیصر نے انجام دیئے۔

طاہرعلاوالدین

طاہرعلاوالدین

طاہرعلاوالدین

تبصرہ