دبئی: مصطفیٰ عاصم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی ٹیم کے متحرک کارکن مصطفی عاصم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام مقامی ریستوران میں کیا گیا۔ مصطفیٰ عاصم کا تعلق انڈیا سے ہے اور وہ گزشتہ چند برسوں سے دبئی میں مقیم تھے، دوران جاب وہ منہاج القرآن دبئی ٹیم کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اب وہ جاب سے مستعفیٰ ہو کر واپس انڈیا جا رہے ہیں۔

ان کے اعزاز میں دبئی ٹیم نے کورونا ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے مقامی ریستوران میں مختصر اور پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر دبئی ٹیم کے ساتھیوں نے عاصم مصطفیٰ کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے تعریفی کلمات کہے۔ دبئی ٹیم کی طرف سے انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے۔

تبصرہ