منہاج ایشین کونسل اور منہاج یورپین کونسل کا مشترکہ اجلاس

منہاج ایشین کونسل اور منہاج یورپین کونسل کا مشترکہ اور پہلا آن لائن اجلاس 15 اگست 2021ء کو ہوا۔ اجلاس میں منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران اور منہاج یورپین کونسل کے صدر ظلِ حسن نے اپنی اپنی کونسلز کے ساتھ شرکت کی اور منہاج القران کے عالمی سطح اور برہ اعظمی سطح کے امور پر تبادلہِ خیال کیا۔ اجلاس میں دونوں کونسلز کے درمیان مختلف اہم تنظیمی امور پر گفتگو اور مستقبل کے لائحہ عملی پر تبادلہِ خیال ہوا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مستقبل میں تمام براعظمی کونسلز کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر منہاج القران کی حکمتِ عملی کو وضع کرنے اور معاملات کو بہتر طریق سے سمجھنے اور حل کرنے کے مواقعے مل سکیں۔

اس سے پہلے سیکریٹری جنرل یورپین کونسل محمد اویس اعجاز نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے محمد حفیظ سیکریٹری جنرل ایشین کونسل کی تلاوت ِقرآن ِپاک کی دعوت دی جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺکی سعادت منہاج یورپین کونسل کے زونل صدر اقبال وڑائچ نے حاصل کی۔

اجلاس کے آغاز میں صدر ایشین کونسل علی عمران نے براعظمی کونسل کے مشترکہ اجلاس کی اہمیت اور افادیت پر گفتگو کی اور ایشیا میں منہاج القران کے نیٹ ورک کا تفصیلی تعارف کروانے کے ساتھ اپنی ٹیم کابھی تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں صدریورپین کونسل ظلِ حسن نے یورپ میں منہاج القران کی کمیونٹی کیلئے گراںقدر خدمات اور اس کے وسیع و عریض نیٹ ورک کا تفصیلی تعارف کروانے کے ساتھ اپنی ٹیم کا تعارف بھی پیش کیا۔

اجلاس میں ظلِ حسن (سپین) علی عمران (جاپان) چوہدری محمد جمیل (ساوتھ کوریا) اویس اعجاز (ناروے) محمد حفیظ (چائینہ) محمد اقبال وڑائچ (اٹلی) سید محمود شاہ (فرانس) عمیر الطاف (آسٹریا) شہزاد علی بھٹی (ساوتھ کوریا) فیصل نجیب (ہانگ کانگ) محمد عمر (مالیشیاء) محمد ناصر چوہدری (تائیوان) محمد طارق (ہانگ کانگ) اور محمد حسن سلہری (چلی) نے شرکت کی۔

تبصرہ