شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام دبئی ٹیم نے کیا۔ اس موقع پر کورونا ایس او پیز کے تحت آوٹ ڈور کی بجائے حاجی جاوید ہاوس میں مختصر تقریب منعقد ہوئی، جس میں محدود تعداد میں شرکاء شامل ہوئے۔ پروگرام کی میزبانی فرزند ارجمند حاجی جاوید ساجد جاوید سابق سیکرٹری فنانس نے کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے آفتاب سبحانی نےکیا۔ درود پاک کے بعد ہدیہ نعت سمیر نعیم نے پیش کی۔ بعد ازاں تحریکی نغموں اور انقلابی دہڑوں سے سید شاہد حسین کاظمی اور سمیر نعم نے محفل کو گرمائے رکھا۔
اس موقع پر تحریکی سوال و خواب کی نشت علامہ سید شاہد کاظمی نے منعقد کی، جس میں دوستوں نے بھرپور حصہ لیا اور ہر صحیح جواب پر تحائف دیے گئے۔ حسب روایت سالانہ درود پاک کی رپورٹ عبدالقیوم سابق صدر دبئی ٹیم نے پیش کی۔
ڈیرہ ٹیم سے آفتاب سبحانی اور جبل علی ٹیم سے منور حسین کو سب سے زیادہ درود شریف پڑھنے پر ہدیہ تبریک اور تحائف سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بہترین حلقات درود ترتیب دینے پر ڈیرہ سے ساجد جاوید اور جبل علی سے محمد صفدر سلام و انعام کے حقدار ٹھہرے۔ حلقہ درود میں روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر درود پاک کا نذرانہ جمع کرنے پر ڈیرہ سے محمد عابد جبکہ جبل علی سے محمد گلفام کو انعام دیا گیا۔
اس موقع پر سینیئر ساتھیوں محمد اشرف، حکیم محمود اور مختلف شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محم طاہرالقادری سے اپنی واسبتگی اور یادوں کا تازہ کیا۔
آخر میں درود پاک کی سماعتوں میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور مشن کی کامیابی و کامرانی کی دعا آفتاب سبحانی نے کروائی۔
تبصرہ