منہاج سسٹرز اسپین کی جانب سے انتہائی منفرد اور کامیاب اسلامی خطاطی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن بارسلونا مرکز میں مورخہ 4 جولائی کو کروایا گیا جس میں بارسلونا ، میڈرڈ اور دوسرے شہروں سے 17 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
دوسری جانب تقریب میں بڑی تعداد میں شریک سامعین بھی شریک ہوئے، جن کے لیے خوبصورت سیگمنٹ پہ مشتمل پروگرام سجایا گیا جن سے حاضرین مجلس خوب لطف اندوز ہوئے۔
پروگرام میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ’’سنت سیگمنٹ‘‘ رہا، جس میں مختلف لوگوں نے اپنی پسندیدہ سنت سب کو بتائی۔ ’’لیٹر سیگمنٹ‘‘ میں اس خوبصورت ترین سیگمنٹ میں جوان بچے اور بچیوں سمیت تمام شرکاء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے آپ کو خط لکھا اور اس سیگمنٹ میں مختلف لوگوں نے روتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہار حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔
پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’A real sketch of Prophet Muhammad PBUH‘‘ کتاب کی رونمائی بھی کروائی گئی جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔
تقریب میں مراکش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی افراد نے بھی شرکت کی اور خطاطی مقابلہ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ خوبصورت انداز میں نشید پڑھی۔ بارسلونا اور مراکش کی اہم سماجی اور سیاسی افراد نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور منہاج سسٹرز کی اس کاوش کو بہت سراہا۔ مقابلہ میں جیتنے والے نوجوان بچیوں کو 200، 150 اور 100 یورو کے کیش انعامات کے ساتھ ساتھ تمام امیدواروں کو سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔
تبصرہ