سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب 18 جون 2021ء کو دبئی میں منعقد ہوئی، جس کی میزبانی محمد اعظم سابق صدر ڈیرہ ٹیم نے کی، تقریب میں سید رفاقت حسین شاہ اور دبئی سے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، شہداء کی وفا و عظمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ لواحقین شہداء کی استقامت کو سلام بھی پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لیے مسلسل 7 سال سے جہدوجہد کر رہی ہے۔ ان شاءاللہ انصاف کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
اس سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نور مجدد، محمد رضوان قادری اور محمد گلفام نے ثناء خوانی کی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے قرآن خوانی ہوئی، گوشہ درود کا درود پاک پڑھا گیا جبکہ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔
پروگرام میں سابق صدر دبئی ٹیم صابر حسین گجر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ’’دل سوز جگر پارہ‘‘ منظوم انداز میں الفاظ غم پیش کیے۔ آخر میں خصوصی دعا کیساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
رپورٹ: صابر حسین گجر
تبصرہ