مالمو میں ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب

dr fareed ud din qadri

منہاج القرآن سویڈن مالمو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر ایک محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علامہ محمد اصغر قادری (ڈائیریکٹر منہاج القرآن مالمو) نے ’’شان اولیاء اللہ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر علامہ محمد اویس قادری نے ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی کی مختلف جہات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ڈاکٹر فریدالدین قادری نے امت مسلمہ کے لیے اپنے علم و عمل کے عروج کیساتھ ایک شاہکار تیار کیا، جس کو دنیا آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نام سے جانتی ہے۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فرحان علی (نائب صدر منہاج القرآن مالمو) نے حاصل کی اور شاہد سرور (صدر منہاج نعت کونسل سویڈن) نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ محفل میں قرآن خوانی کی گئی اور درود شریف بھی پڑھا گیا۔

آخر میں علامہ محمد اویس قادری نے فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے بلندی درجات اور شیخ الاسلام کی صحت سلامتی کی دعا کرائی۔

dr fareed ud din qadri

تبصرہ