منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین رحمۃ اللہ علیہ کے 48 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب 29 مٸی 2021ء کو آنلائن منعقد ہوئی، جس میں حلقہ درود کی محفل بھی شامل تھی۔ پروگرام میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ، ناظم غلام عباس مصطفوی اور ایگزیکٹو ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے خطاب کیا اور حضرت فریدملت کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے والد گرامی کی خصوصی دعاوں کا ثمر ہیں، آج منہاج القرآن کے دنیا بھر میں قائم اداروں اور خدمت دین کا عملی فیض حضرت فریدملت کے سر ہے۔ تقریب میں منہاج نعت کونسل یونان نے نعت خوانی بھی کی۔ آخر میں دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔
تبصرہ