آسٹریلیا میں قیدیوں کی اخلاقی تربیت کیلئے شیخ الاسلام کی تین کتب کی منظوری

Dr Tahir ul Qadri books recommended for prisoners in Australia

آسٹریلیا کے صوبہ وکٹوریہ کی جیلوں میں قیدیوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریر کردہ تین کتب با ضابطہ طور پر منظور کی گئی ہیں۔ شیخ الاسلام کی یہ کتب قیدیوں کے مطالعہ کے لیے سرکاری لائبریریوں میں بطور خاص دستیاب ہوں گی:

ناظمِ اَعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بفضلہٖ تعالٰی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فروغِ امن و محبت پر مبنی اسلام کی آفاقی تعلیمات کو بین الاقوامی تحقیقی معیار کے مطابق بڑے دل نشیں انداز کے ساتھ پیش کیا ہے۔ دنیا بھر میں ان کے علمی کام کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن پبلی کیشنز کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی پہنچ رہی ہے اور مغربی دنیا میں اسلام کے بارے میں پائی جانے والی تشکیک و ابہام کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیکڑوں موضوعات پر تحریر کردہ کتب کم و بیش دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں اور مسلم و غیر مسلم ان کتب سے یکساں استفادہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ رواں صدی میں تجدید و احیاء دین کی عظیم خدمت اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور حضور نبی اکرم ﷺ کے نعلین پاک کے تصدق سے منہاج القرآن کے حصے میں آئی ہے۔

تبصرہ