قائد ڈے تقریبات، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ

Quaid Day ceremony in South Africa

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں 20 فروری 2021 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے تحت صدر منہاج القرآن نٹال کی رہائش گاہ مارننگ سائڈ ڈربن میں بھی مجدد دوراں، مفسر قرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ انتہائی شان و شوکت سے منائی گئی۔ جس میں صوبائی و علاقائی سطح کی تنظیمات کے قائدین، عہدیداران، فیملیز اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔ کیپ ٹاؤن سے حافظ محمد قاسم (جنرل سیکرٹری MQI کیپ ٹاؤن) نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا ۔ علامہ محمد ایوب طفیل قادری صدر ڈربن نے درود پاک اور نعت پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان محترم محمد عدنان نے جب ’’عاشق ہے مصطفے ﷺ کا طاہرالقادری‘‘ کلام پیش کیا تو سامعین محبت سے جھوم اٹھے۔
فاضلین منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ طاہر رفیق نقشبندی، علامہ محمد رفیق حسین قادری منہاجین، علامہ ایوب طفیل قادری، فیاض احمد، عبداللہ جان، عابد منیر، محمد محسن قادری، ذاکر رفیق، محمد مسعود قادری، محمد عدنان، محمد اکرام، محمد محسن نے شیخ الاسلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور تحریک منہاج القرآن پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شیخ الاسلام کی درازئ عمر اور مشن اور رفقاء تحریک کی کامیابی و کامرانی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

امیر تحریک علامہ رفیق شاہ اور حافظ محمد اسماعیل خطیب (ناظم دعوت و تربیت نٹال) کی طرف سے بھی سب کو مبارک باد پیش کی گئی۔
اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور مہمانان گرامی کی خدمت میں پرتکلف کھانے میں لذیذ پیزے، مٹھائیاں اور کیک پیش کئے گئے۔

Quaid Day ceremony in South Africa

Quaid Day ceremony in South Africa

Quaid Day ceremony in South Africa

Quaid Day ceremony in South Africa

Quaid Day ceremony in South Africa

تبصرہ