جاپان: شیخ الاسلام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل ابراکی جاپان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ منائی گئی۔ قائد ڈے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بلال حمید ساجد اور اصغر بھنڈر نے نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب میں قائد ڈے کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔

قائد تقریب میں حاجی وارث، اصغر بھنڈر، معاذ گماکین سے تشریف لائے۔ بیریسٹر عون شاھد، شیخ امتیاز ایڈووکیٹ، جاوید بھٹی اور جامی نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے انتظامات ملک فیصل اعوان، حافظ ایوب بٹ اور علامہ عبدالمصطفی القادری نے سرانجام دئیے۔ آخر میں علامہ عبدالمصطفی القادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

رپورٹ: علامہ عبد المصطفیٰ قادری (جاپان)

تبصرہ