منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن، ساؤتھ افریقہ کے صدر علامہ محمد ایوب طفیل قادری کی رہائش گاہ سنٹرل ٹاون ڈربن میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عرس مبارک حضور پیر سیدنا طاہر علاوالدین الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا انعقاد ہوا۔ پروگرام میں ڈاکٹر شکیل احمد، محمد منیر طاہر، حافظ مقصود احمد، محمد اشفاق، عمیر صابر قادری (جنرل سیکرٹری نٹال)، منہاج القرآن کے رفقاء اور مقامی احباب نے بھر پور شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری مسعود قادری نے کیا۔ محمد سعید قادری اور صوفی ظفر اقبال نقشبندی ( نائب صدر MQI) نے نعت و منقبت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ سید عمر فاروق ایڈووکیٹ (ناظم دعوت و تربیت) نے شان و کمالات مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خطاب کیا اور علامہ طاہر رفیق نقشبندی (صدر MQI نٹال) نے بھی ’’شان رحمۃ للعالمین‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے محبوب کا ذکر جھوم کر کیا کرو، یہ اللہ کی بھی سنت ہے۔
شہزادہء غوث الوریٰ، روحانی سرپرست تحریک منہاج القرآن کی شان پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پر جہاں مکین گنبد خضری کا سایہ ہے۔ وہیں حضور غوث پاک کا ایسا فیضان بانسبت ہے، جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوں نے شرکاء مجلس کو دعوت دی کہ آئیں اس عظیم مشن کا حصہ بن کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں مصطفوی مشن کا پیغام ساؤتھ افریقہ میں گھر گھر پہنچائیں۔
محفل میں علامہ ایوب طفیل قادری کے والدین اور چچا جان جو گزشتہ دنوں وصال فرما گئے تھے اور دیگر مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی، جس کے بعد مہمانان گرامی کے لئے ضیافت میلاد کا اہتما م بھی کیا گیا۔
تبصرہ