منہاج القرآن انٹرینشنل ایسٹرن کیپ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد

minhaj ul quran south africa

منہاج القرآن ایسٹرن کیپ ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام مٹاٹا جامع مسجد میں 15 نومبر 2020ء کو منعقدہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں علامہ محمد لطیف چشتی (منہاجینز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درود شریف درود پڑھنا ایک ایسا عمل ہے جو بارگاہ الٰہی میں قطعی القبول ہے۔ درودپاک پڑھنا محض عبادت ہی نہیں بلکہ یہ اللہ کی رحمتوں کے نزول کا ذریعہ بھی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو اپنے علاقوں اور گھروں میں گوشہ درود قائم کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امٹاٹا میں بھی ماہانہ گوشہ درود قائم کیا جائے گا اور اس سال کی طرح ہر سال ربیع الاول شریف کے مہینے میں بھر پور طریقے سے محافل کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت خواں حضرات نے نعت خوانی سے سماں باندھ دیا۔ محفل کی صدارت فیاض اکبر جوندہ (ناظم پبلک ریلیشنز منہاج القرآن ایسٹرن کیپ، ساؤتھ افریقہ) نے کی۔ محفل میں پاکستان ایسوسی ایشن ساؤتھ افریقہ، خطباء، مشائخ اور جامع مسجد مٹاٹا کے عہدیداروں کے علاوہ دوردروز سے احباب نے بھی شرکت کی۔

محفل میں محمد اصغر وڑائچ (سیکرٹری جنرل منہاج القرآن ایسٹرن کیپ، ساؤتھ افریقہ) نے منہاج القرآن کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن ہی ایک واحد تنظیم ہے جو ہر طبقہ کی نمائندگی کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن صرف چالیس سال کے محدود عرصے میں سو سے زائد ممالک میں سنٹر قائم کر کے خدمت دین اور خدمت انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے خدمت دین اور خدمت انسانیت کے اس عالمی نیٹ ورک کا حصہ بن کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست بازو بنیں۔

محفل میلاد کے اس پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد اصغر وڑائچ (ناظم منہاج القرآن ایسٹرن کیپ، ساؤتھ افریقہ) نے سر انجام۔ پروگرام کے اختتام پر پر درودِ سلام پڑھا گیا، اس موقع پر سید تنصیر گیلانی نے دُعا کروائی اور آخر میں حاضرین کی پر تکلف ضیافت سے تواضع بھی کی گئی۔

minhaj ul quran south africa

minhaj ul quran south africa

minhaj ul quran south africa

minhaj ul quran south africa

minhaj ul quran south africa

تبصرہ