منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے سینئر رہنماء ملک نعمان امجد مجوکہ کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے سینئر رہنماء ملک نعمان امجد مجوکہ کے چھوٹے بھائی ملک زین مجوکہ پاکستان میں رضا الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)۔ ملک زین مجوکہ چند روز پہلے برین ہیمبرج کا شکار ہوئے اور جمعرات کو لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تحریک منہاج القرآن کے بانی و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر قائدین نے مرحوم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ