منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے کورونا وباء کے پیش نظر میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانے کے لیے رفقاء و کارکنان اور عام لوگوں کو ان کے گھر جا کر انہیں میلاد تحائف دئیے، تاکہ گھروں میں بیٹھے افراد بھی آقا کریم ﷺ کی آمد مبارکہ کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
اس سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی ایگزیکٹو، تمام فورمز اور فاضلین کی قیادت میں تین سو خاندانوں اور تمام مساجد کی انتظامیہ اور ائمہ کرام کو میلاد النبی ﷺ کے تحائف اور مٹھائی پیش کی۔ ہر خاندان کے گھر میں میلاد النبی ﷺ کا تحفہ پہنچایا گیا۔کورونا وبا کے دور میں دوسروں کو آمدِ مصطفی ﷺ کی خوشیوں میں شریک کرنے کا ایک زبر دست طریقہ ثابت ہوا ہے جسے سوسائٹی کے ہر طبقے نے پسند کیا اور تمام ائمہ نے اسے بہت سراہاہے۔
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مغربی ممالک میں میلاد النبی ﷺ کی محافل کا وسیع پیمانے پر انعقاد ممکن نہ ہوسکا، محدود پیمانے پر اور آن لائن محافل ِ ذکروفکر، درودو سلام اور سیرت ومیلاد منعقد ہوتی رہیں مگر کافی زیادہ لوگ کئی مہینوں سے گھروں تک محدود رہنے پر مجبور ہوگئے۔ بالخصوص بڑی عمر کے بزرگوں اور بیماروں کو محدود تعداد والی محافل میں بھی شرکت کی اجازت نہیں تھی۔
تبصرہ