منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد 31 اکتوبر 2020ء کو ہوا، جس میں تمام مکتبہ ہائے فکر نے نمائندگی کی۔ محفل کی نقابت کے فرائض محمد خالد قادری سابقہ ڈائریکٹر منہاج القرآن اینوفیتا نے سرانجام دیئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت علی قدیر نے حاصل کی۔ بعدازاں نعت خواں ارشد زین، اویس طاہر، محمد اشفاق، مظہر اقبال، فیصل نذیر، محمد ندیم، مدثر نعیم، بشارت علی اور محمد سجاد قادری صدر منہاج نعت کونسل منہاج القرآن سٹاک ہوم نے ثناء خوانی کی۔
محفل میلاد میں معزز مہمان سماجی شخصیت علی قدیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 40 سالہ خدمات اور دین اسلام کے لیے فروغ و ترویج کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو بھی مبارکباد پیش کی۔
پی ٹی آئی سٹاک ہوم کے بانی رہنماء ڈاکٹر محمد افضل فاروقی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو کامیاب عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن موجودہ دور کے جدید تقاضوں کے مطابق دین اسلام کے فروغ و ترویج کے لیے کام کر رہا ہے۔
میاں یسین اعجاز ناظم منہاج القرآن سٹاک ہوم سویڈن نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے محفل میں ثناء خوانی بھی کی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن محمد اویس قادری نے خطاب کرتے ہوئے فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی۔ اس موقع پر محفل میں شریک تمام شرکاء نے ایک منٹ خاموش کھڑے ہو کر احتجاج بھی کیا۔
پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں کو پرتکلف ڈنر دیا گیا۔ پروگرام کے بعد سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن چوہدری رحمت علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ