منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ناظم ایسٹرن کیپ اور ممبر NEC چوہدری اصغر وڑائچ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر KZN کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں تحریکی اور تربیتی پروگرام کو شہری اور ملکی سطح پر منظم طریقے فروغ دینے اور منہاج القرآن کی ممبر سازی مہم کو بھی تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سے پہلے علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے ڈربن آمد پر زونل ناظم اصغر وڑائچ کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
تبصرہ