میلاد النبی ﷺ کے پرُمسرت موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں نبی آخر الزماں ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ پر چراغاں کیا گیا اور محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ شرکاء مجلس کی طرف سے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف پرامن احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا۔ اس تقریب کے انعقاد میں رانا مدثر، رانا توحید، رانا سرفراز، شاہد انور بلا اور دیگر زونل و شہری عہدیداران نے خصوصی معاونت کی، جبکہ تقریب میں مسلمان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کے لئے پرتکلف ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر نبی اکرم ﷺکی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
تبصرہ