ڈربن میں ’’جشن آمد رسول ﷺ‘‘ میلاد تقریب

minhaj ul quran durban

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے زیرانتظام 31 اکتوبر 2020ء کو ویسٹ ویل ڈربن میں جشن آمد رسول ﷺ کے موضوع سے میلاد النبی ﷺ کی محفل چوہدری محمد افضل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، محفل میں علماء و مشائخ اکرام، حفاظ، ڈاکٹرز، تاجر اور خواتین و حضرات کے علاوہ حضرت علامہ محمد طفیل بدر چشتی، خالد رفیق نقشبندی، رفقاء و قائدین منہاج القران و پاکستان ایسوسی ایشن اور دوسرے صوبوں سے بھی فیملیز نے بھر پور شرکت کی۔

تلاوت کلام پاک کے بعد محمد عاطف (صدر منہاج نعت کونسل ) نے عربی اردو اور پنجابی کلام پیش کیا۔ محمد عدنان، عبد الوحید، حافظ محمد راشد نے نعتیہ کلام اور سلام پڑھا۔ پروگرام میں شرکاء مجلس کی طرف سے رانا محمد عباس نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادب مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا ہے کہ احباب اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

اس موقع پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں گھر اور پنڈال کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا اور علا مہ طاہر رفیق نقشبندی (صدر تحریک منہاج القرآن) نے بھی فرانس کے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کی اور تمام شرکاء کو میلاد پاک کی مبارکباد پیش کرتےہوئے شرکاء کو گھر گھر میلاد پاک کی محافل سجانے کی دعوت دی۔

آخر میں ڈاکٹر اختر حسین (چئیرمین پاکستان ایسوسی ایشن) ڈاکٹر خالد محمود، رانا عباس، وسیم بیگ، محمد اقبال اور چوہدری افضل نے ملکر کیک کاٹا۔ اس پروگرام میں ظفر مہدی نے نقابت کے فرائض انجام دیئے اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری افضل کی جانب سے مہمانوں کے لئے پرتکلف ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔

minhaj ul quran durban

minhaj ul quran durban

تبصرہ