منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن، ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ضیافت میلاد 29 اکتوبر 2020ء کو ساؤتھ بیچ ڈربن میں منعقد ہوئی، بارہ ربیع الاول میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں تحریک منہاج القران کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ علامہ طاہر رفیق نقشبندی (صدر منہاج القرآن نٹال) نے عظمت و شان مصطفےٰ ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کے لئے پرتکلف ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آخر میں جشن میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں محمد عابد منیر (صدر MQI ساؤتھ بیچ) محمد ذیشان اور دوستوں نے مل کر کیک کاٹا۔
تبصرہ