سید محمد ارشد محمود شاہ (High Wycombe UK) کے بڑے بھائی سید امتیاز حسین شاہ بخاری کا کھڑی شریف میں انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم نیک، صالح، پارسا، پرہیز گار، متقی، درویش صفت اور آقائے دوجہاں ﷺ کےسچے عاشق تھے ۔ ان کی اس جہان دنیا سے رخصتی آپ اور آپ کے اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے۔
ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، مرکزی قائدین سمیت نظامت امور خارجہ اور اپنی بیرون ملک جملہ تنظیمات کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان کی طرف سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے عہدیدار و رفقاء اور کارکنان سید محمد ارشد محمود شاہ کے غم میں برابر شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنا قرب نصیب کرے۔ ان کے تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین
رپورٹ: ( محمد وسیم افضل DFA)
تبصرہ