منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) مرکز میں 17 اکتوبر 2020 بروز ہفتہ کو منہاج القرآن کے 40 ویں یومِ تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے عہدیداروں، رفقاء نے شرکت کی۔ تقریب میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہوئے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ضیاءالمصطفی نے حاصل کی جبکہ نعت مبارکہ محمد ارشاد نے پیش کی۔ اس موقع پر میاں عمران الحق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور منہاج القرآن کے قیام کے اغراض ومقاصد پر گفتگو کی۔
تقریب میں مقررین میں شعیب افضل، ڈاکٹر وجاہت علی تاررڑ اور شعیب ارشاد نے پروگرام کے حوالے سے جرمن اور اردو زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر حاجی صدیق اکبر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہمانوں کی شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ محفل کے اختتام پر یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور اختتام پر حافظ حامد رضا نے خصوصی دعا کروائی۔
رپورٹ: عاصم شہزاد
تبصرہ