جامعۃ الازہر مصر کے نتائج میں منہاج القرآن (پاکستان) کے طلباء کی نمایاں کارکردگی

دنیائے اسلام کی قدیم ترین ہزار سالہ پرانی علمی درسگاہ جامعۃ الازھر مصر میں سو سے زائد ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں، الحمدللہ جامعۃ الازہر کے اس سال کے نتائج میں ادارہ منہاج القرآن لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء نے اعلی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جسے جامعۃ الازہر کے اساتذہ نے بے حد سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے طلباء اسکالرشپ جامعۃ الازہر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا اعزاز اور فروغ علم کی بڑی کاوش ہے، جامعۃ الازہر عصری اور شرعی علوم کی ایک ممتاز بین الاقوامی درسگاہ ہے جس میں مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباء علم حاصل کرتے ہیں اور یہاں کے فارغ التحصیل طلبہ عملی زندگی میں علم و تحقیق میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں، اس علمی درسگاہ میں ادارہ منہاج القرآن کے طلباء کا اسکالرشپ پر علم حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے یہ طلباء اپنی محنت، لگن اور علم سے محبت کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں جامعۃالازہر میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں محمد منہاج الاسلام نے 90 فیصد نمبرز کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ حافظ عرفان علی نے 84 فیصد، توقیر احمد ضیاء نے 82 فیصد اور حافظ فیض احمد نے 79 فیصد کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔

تبصرہ