منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام راشن کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام صوبہ فری سٹیٹ کے شہر ویلکم میں 200 سے زائد مستحق اور غریب افراد میں راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء کے Hampers تقسیم کئے۔ صوبائی صدر بشارت علی انجم نے اس حوالہ سے خصوصی کاوش کی۔

تبصرہ