شیخ الاسلام کی قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی شہزادی کےلئے بلندی درجات کی خصوصی دعا

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کی اندرون اور بیرونی ممالک کی سیکڑوں تنظیمات نے حضور پیر قدوۃ الاولیا سیدنا طاہر علاؤالدین القادری البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی شہزادی مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کےلئے تین روز قرآن خوانی، درود شریف اور دیگر وظائف کا ورد کیا گیا اور 711 مرتبہ قرآن مجید، 2 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار مرتبہ درود شریف 40 ہزار مرتبہ آیت الکرسی، 4 سو 35 بار سورہ رحمن، 60 ہزار 9 سو بار سورہ یاسین، سورہ فاتحہ 83 ہزار بار ودیگر وظائف پڑھے گئے۔ ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے پاکستان سمیت کینیڈا، آسٹریلیا، امریکہ، سویڈن، برطانیہ، ناروے، ساؤتھ افریقہ قطر، کویت، اومان، یواے ای، سعودی عرب، انڈیا، فلپائن، ملائشیا، جاپان، یونان، فرانس، سپین، ڈنمارک، ہالینڈ، اٹلی یونان میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

جامع مسجد منہاج القرآن اور مرکزی گوشہ درود میں نماز جمعہ کے بعد شہزادی مرحومہ کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعا کی گئی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 86 مرتبہ قرآن مجید ختم کیا گیا، 70 لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھا گیا اور 18 لاکھ مرتبہ کلمہ شریف کا ورد کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جمعتہ المبارک بعد نماز عصر شہزادی مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی جس میں اندرون بیرون ملک مقیم ہزاروں کارکنان و عہدیداران شریک ہوئے، قرآن خوانی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تبصرہ