منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام دارالحکومت برلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکتہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تعارفی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن، جرمنی کے ذمہ داران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قرآن مجید علوم و معارف کا بحرِ بیکراں ہے۔ قرآن مجید کا زندہ معجزہ یہ ہے کہ دنیا کا ہر علم قرآن مجید میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن قرآنی فکر پر قائم ایک عالمگیر تحریک ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ڈاکٹر طاہرالقادری کے 50 سالہ مطالعہ کا حاصل ہے۔
تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ