منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے سلسلہ میں 23 فروری 2020ء کو نیکیادیموس ہال ایتھنز میں قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرا م میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ نور احمد نور (ناروے) مہمانِ خصوصی تھے جبکہ علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں منہاج القرآن کے ذیلی مراکز اینو فیتا، کروپی، الف سینا، ماراتھونا، برہامی، اور منہاج القرآن یونان کے جملہ فورمز منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن، کے ذمہ داران و عہدیدداران، سمیت یونان کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی اور صحافی برادری نے پھر پور شرکت کی۔

تقریب میں کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عاقب جاوید نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض قاری عقیل احمد امام و خطیب منہاج القرآن ذیلی مرکز کروپی اور عاطف مصطفوی نے ادا کئے۔ ناصر اکبر قادری، محمد اقبال قادری، معین حیدر شہزاد، استاد لطیف احمد اور عکاشہ امجد شامل نے ثناء خوانی کی۔

تقریب میں ایتھنز کی معروف شخصیات میں سے قاری الیاس گولڑی، امتیاز عالم جعفری، راجہ زبیر جرال، چوہدری بلال قمر، صوفی عبید اللہ چشتی، محمد اسلم چوہدری، قاری محمد اکرم زاہد، محمد بشیر عاصی، حاظ شاہد غفار، قاری مدثر مصطفیٰ، سید محمد جمیل اور غلام مرتضیٰ قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے شیخ الاسلام کی تعلیمی، سیاسی، ادبی، روحانی، سماجی، تحقیقی، اوردہشت گردی کے خلاف جدو جہد پر مبنی دیگر کاوشوں کو سراہا۔

صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ٹیلیفونک خطاب میں منہاج القرآن یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ اور جملہ ایگزیکٹو کو قائد ڈے کے پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں ایمان کی دولت عطا کی اور شیخ الاسلام کی سنگت بھی عطا کی آج کے دورمیں منہاج القرآن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دین کی تجدید کا
کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں شیخ الاسلام کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے ایک رہبر عطا کیا جو ہمیں آقائے دو جہاں ﷺ کا عشق و ادب سیکھاتے ہیں۔ وہ بھٹکی امت کو گنبد خضریٰ کا راستہ بتاتے ہیں اور دین ِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرتے ہیں۔

منہاج نعت کونسل یونان کے اراکین حاجی زبیر احمد قادری، یاسر عمران قادری، راجہ احتشام قادری، ناصر اکبر قادری اور یونان کے معروف بانسری ساز استاد باقر علی چغتائی نے مل کر خصوصی کلام پیش کیئے۔

آخر میں علامہ نور احمد نور نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لئے دین اسلام کی سر بلندی کے لئے اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کی۔ پروگرام کے اختتام پر ارسلان خرم چیمہ صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان اور غلام عباس مصطفوی ناظم منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے بعد تمام مہمانوں کے لئے ریفریشمنٹ کا پرتکلف انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: رانا قاری مدثر مصطفیٰ

تبصرہ