منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت و پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر حاجی عبدالرشید کی قیادت میں پاکستانی گلف انگلش سکول، فحاحیل، کویت کا دورہ کیا۔ پرنسپل میڈم عذرا خالد اور وائس پرنسپل مسٹر شہزاد نے سٹاف کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ سکول اسمبلی ہال میں طلبہ و طالبات نے نہایت گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد آقا دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ منیر احمد قادری نے استقبالیہ گفتگو کی۔ صدر پاکستان عوامی سوسائٹی سید جعفر صمدانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی علمی جزئیات اور عصر حاضر میں اس کے فوائد پہ مختصر گفتگو کی۔
بعدازاں پروجیکٹر پر بزبان شیخ الاسلام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا انگلش میں تعارفی ویڈیو کلپ چلایا گیا، سٹاف اور طلبہ و طالبات نے نہایت انہماک سے پورا تعارفی کلپ سنا۔ سکول لائبریری کے لئے حاجی عبدالرشید صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ پرنسپل صاحبہ کو پیش کیا۔ حاجی عبدالرشید نے پرنسپل، سٹاف اور طلبہ وطالبات کا شکریہ ادا کیا۔
سکول انتظامیہ کی طرف سے وفد کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل میڈم عذرا خالد نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علم کا ایک سمندر ہیں ان کی خدمات فی زمانہ نہیں بلکہ صدیوں تک آنیوالی نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی۔
رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم (کویت)
تبصرہ